کیلیفورنیا:خاتون نے ہاتھوں کے بل اسکیٹنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کیلیفورنیا:خاتون نے ہاتھوں کے بل اسکیٹنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
کیپشن: California: Woman sets a new world record by skating on her hands

ویب ڈیسک: بغیر ٹانگوں کے پیدا ہونے والی کیلیفورنیا کی 31 سالہ خاتون نے 19.65 سیکنڈز تک ہاتھوں کے بل اسکیٹ بورڈنگ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

کینیا سیسر، ایک سابق پیرا اولمپک ٹریک ایتھلیٹ اور اسکیٹ بورڈر  ہیں  جنہوں نے لاس اینجلس میں چیلنج اپنایا اوراسکیٹ بورڈ پر سب سے طویل ہینڈ سٹینڈ کا کامیابی سے ریکارڈ توڑ دیا۔

کینیا تھائی لینڈ میں پیدا ہوئیں اور 5 سال کی عمر میں گود لیے جانے کے بعد امریکا آئیں تھیں ،  انہوں  نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ یہ ریکارڈ قائم کرنا میری زندگی کو بدلنے والے لمحات میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لیے تاریخ بنانا میرے لیے بہت ناقابل یقین ہے،  میں نے آنے والی نسلوں کے لیے موجودہ نسل پر مثبت اثر ڈالا ہے۔