ایشیئن انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ:پاکستان نے کویت کو شکست دیدی

ایشیئن انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ:پاکستان نے کویت کو شکست دیدی
کیپشن: Asian Under-18 Volleyball Championship: Pakistan defeated Kuwait

ایک نیوز:ایشیئن انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے کویت کو تین صفر سیٹ سے شکست دیدی ہے۔  

15ویں ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ،قومی   والی بال ٹیم نے کویت کو 3-0سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کر لی ، پاکستان کی کامیابی کا سکور 25-19، 25-11 اور 25-19 رہا۔

  پاکستان ٹیم یکم اگست کو چائینز تائپے کے خلاف میچ کھیلے گی۔