باجوڑ سانحہ دل کو دہلا دینے والا کر بناک واقعہ ہے،مولانافضل الرحمان

 باجوڑ سانحہ دل کو دہلا دینے والا کر بناک واقعہ ہے،مولانافضل الرحمان
کیپشن: The Bajaur tragedy is a heart-wrenching incident, Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز:جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ سانحہ باجوڑ سے متعلق اہم بیان سانحہ باجوڑ نے پوری امت کو نڈھال کردیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ پاکیزہ لوگوں کا اجتماع تھا ۔ اس اجتماع سے امن کا پیغام دیا جارہا تھا۔باجوڑ میں امن کنونشن کے نام سے ورکرز کنونشن منعقد کیا تھا ۔سفاکوں نے امن کے نام سے ہونے والے مسلمانوں کے اجتماع پر حملہ کیا۔ 46 لوگ شہید اور سو سے دوسو کے درمیان زخمی ہیں۔باجوڑ سانحہ دل کو دہلا دینے والا کر بناک واقعہ ہے۔یہ حملہ صرف جے یو آئی پر نہیں بلکہ پورے پاکستان اور امت مسلمہ پر حملہ ہے۔امن اور فساد ایک دوسرے کے مقابلے میں آئے۔جے یو آئی کے کارکن امن کی آواز بلند کر ہے تھے اور مفسدین نے فساد کا مظاہرہ کیا۔اللہ تعالی فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ  ہمیں اطمینان ہے کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔ہم پر حملے ہوئے کارکن شہید ہوئے تمام قربانیوں کے باوجود حق کا پرچم بحال رکھا اور کبھی جھکنے نہیں دیا ۔یہ ایک نظریاتی جنگ ہے ایک طرف امن کے علمبردار ہیں اور دوسری طرف فساد کے علمبردار ہیں جو تمام مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں۔حملہ آور جاہل سفاک قاتل اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ملک دشمنوں کے خلاف ہماری امن کی تحریک جاری رہے گی ۔ہم امت مسلمہ اور پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑیں گے اور ان شاء اللہ اس میں سرخرو ہونگے ۔تمام شہداء سے دلی تعزیت کرتا ہوں میں خود مستحق ہوں کہ مجھ سے تعزیت کی جائے ۔