بہاولپورویڈیو سکینڈل،حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کااعلان 

Jul 31, 2023 | 21:44 PM

ایک نیوز :نگران پنجاب حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد سے واپسی پر نگران وزیراعلیٰٰ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ہی اہم اجلاس کی صدارت کی ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کواسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  سکینڈل پر3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ نے رپورٹ پیش کی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ویڈیو سکینڈل پر عدالتی تحقیقات کا اعلان کیا ۔ اس ضمن میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے باقاعدہ درخواست کی جائے گی کیس کی تفتیش لاہور میں شفٹ کر دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت تمام یونیورسٹیوں میں انسداد ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے۔ خواتین بروفیسرز ان سیل کی سربراہ ہوں گی۔ صوبائی سطح پر بھی خصوصی انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا ۔ خاتون سیکرٹری صوبائی سیل کو ہیڈ کریں گی۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ہماری بچیوں کا معاملہ ہے ، جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

 اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن منصور قادر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری قانون۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ۔سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹی بلٹی برانچ سید محمد امین بخاری،ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں