ایک نیوز :نگران پنجاب حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔
Following three membered committee proposals, we've concluded that further fact-finding is necessary. To ensure transparency, a judicial commission will investigate the matter. Punjab government will request Chief Justice Lahore High Court for the commission's composition.… pic.twitter.com/a4mGGh7KOW
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 31, 2023
اسلام آباد سے واپسی پر نگران وزیراعلیٰٰ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ہی اہم اجلاس کی صدارت کی ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کواسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل پر3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ نے رپورٹ پیش کی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ویڈیو سکینڈل پر عدالتی تحقیقات کا اعلان کیا ۔ اس ضمن میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے باقاعدہ درخواست کی جائے گی کیس کی تفتیش لاہور میں شفٹ کر دی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت تمام یونیورسٹیوں میں انسداد ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے۔ خواتین بروفیسرز ان سیل کی سربراہ ہوں گی۔ صوبائی سطح پر بھی خصوصی انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا ۔ خاتون سیکرٹری صوبائی سیل کو ہیڈ کریں گی۔
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ہماری بچیوں کا معاملہ ہے ، جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن منصور قادر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری قانون۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ۔سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹی بلٹی برانچ سید محمد امین بخاری،ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔