نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جنرل ہسپتال آمد،تشددکاشکار بچی کی عیادت کی

Jul 31, 2023 | 21:36 PM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جنرل ہسپتال آمد،جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کاشکار گھریلوملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متاثرہ بچی کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہائی کرائی،دلاسہ بھی دیا۔

محسن نقوی نے متاثرہ بچی رضوانہ سے خیریت پوچھی ،ڈاکٹرز سے متاثرہ بچی کے صحت سے متعلق بریفنگ لی ۔

ڈاکٹرزکاکہنا تھاکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ 12رکنی ڈاکٹرزکی ٹیم علاج معالجہ کررہی ہے ۔صحت یابی کیلئے ڈاکٹرزکی ٹیم ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔بہیمانہ تشدد کا واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا اور کیس اسلام آباد پولیس نے درج کیا ہے۔  اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف سے بات کریں گے مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں گے۔ بچی پر بدترین تشدد کیا گیا، ملزمہ قانون کے تحت سخت سزا کی حق دار ہے۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بہیمانہ تشدد اور ظلم کے بارے میں بتایا۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ بچی کی حالت دیکھ کر بہت دکھی ہوں۔

جنرل  ہسپتال میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے پرنسپل لاہورجنرل ہسپتال،پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر،پروفیسر جودت سلیم اورایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔

مزیدخبریں