بجلی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

بجلی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ
کیپشن: After electricity, the price of LPG has also increased significantly

ایک نیوز :بجلی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیاگیا۔

 ایل پی جی کی 23 روپے 86 پیسے اضافے کے بعد فی کلو گرام  قیمت 201روپے 15پیسے مقررکر دی گئی۔ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر میں 281 روپے 51 پیسے اضافہ،  نئی قیمت 2373 روپے 64 پیسے مقرر کردی گئی۔

 ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی 2092 روپے 13 پیسے تھی۔