ایک نیوز :سانحہ جناح ہاؤس میں ملوث صنم جاوید کے خاوندسمیت 6ملزمان کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض سمیت دیگر جناح ہاؤس حملہ میں شناخت ہو ئے۔عتیق ریاض سمیت چھ ملزمان کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
عتیق ریاض , ارشد خان٫ طاہر یوسف٫ ظاہر زبیر ٫اوسامہ اور محمد زاہد کو پیش کیا گیا ۔عدالت نے عتیق ریاض اور دیگر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ہر پولیس کے حوالے کر دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ عتیق ریاض سمیت دیگر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ۔عتیق ریاض سمیت دیگر جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہیں۔ملزمان کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ملزمان کے وکیل کاکہنا تھاکہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کا خاوند ہونے کی سزا مل رہی ہے۔صنم جاوید کے مقدمہ کی پیروی کرنے کی وجہ سے خاوند عتیق ریاض کو گرفتار کیا گیا۔