چیئر مین تحریک انصاف کا ٹرائل رکنے کا امکان معدوم

چیئر مین تحریک انصاف کا ٹرائل رکنے کا امکان معدوم
کیپشن: چیئر مین تحریک انصاف کا ٹرائل رکنے کا امکان معدوم

ایک نیوز :اسلام آباد ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی ایک ماہ کی چھٹیوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل رکنے کا امکان کم ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ڈیوٹی روسٹر جاری ،نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور بطور ڈیوٹی جج دستیاب ہونگے،یکم اگست سے پانچ اگست تک ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور بطور ڈیوٹی جج موجود ہوں گے ، پہلے روسٹر میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا نام شامل نہیں تھا۔