ایک نیوز :پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے باجوڑ دھماکے پر مولانا فضل الرحمٰن سے اظہار تعزیت کی ، ملاقات میں باجوڑ دھماکے کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی گئی ۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی موجودتھے۔

کیپشن: سعودی سفیر کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات