مونس الہٰی پر ایک اور مقدمہ درج

Jul 31, 2023 | 17:30 PM

ایک نیوز :چودھری مونس الٰہی کے مدمقابل ایم پی اے کے امیدوار کی درخواست پر مونس الہی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 سے ق لیگ کے امیدوار چودھری افگن فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں مونس الہٰی سمیت 12 افراد پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

ایف آئی آر میں مدعی نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی رنجش پر فون پر دھمکیاں دی جاتی رہیں، مونس الٰہی کے ایماءو مشورے پر ملزمان نے میرے بیٹے، گارڈ پر فائرنگ کی، ملزمان کرپٹ مافیا ہیں اور اثر و رسوخ رکھتے، مجھے اور میری فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں