ایم کیو ایم کا مردم شماری پر  تحفظات کا اظہار،عوامی احتجاج کا عندیہ

ایم کیو ایم کا مردم شماری پر  تحفظات کا اظہار،عوامی احتجاج کا عندیہ

ایک نیوز: ایم کیو ایم نے کراچی  کی مردم شماری پر  خدشات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپوٹ کےمطابق کراچی  کی مردم شماری پر خالد مقبول صدیقی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  ہم 3 کروڑ سے کم کسی بھی نمبر کو تسلیم نہیں کریں گے۔کراچی کی مردم شماری میں ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا گیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو ٹھیک سے گنا جائے بصورت دیگر مردم شماری کو ن سے شہری مانیں گے اور نہ ہی اسکو ایم کیو ایم مانیں گی۔اگر آبادی کو صحیح نہیں گنا گیا تو پہلے عدالتی پھر عوامی احتجاج کریں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے سوال اٹھایا کہ اندرون سندھ کی آبادی 60 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے،کراچی میں 12 فیصد کے تناسب بڑھان کیسے ممکن ہے؟ ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ  کراچی کی آبادی 2 کروڑ تک دکھانےکی منصوبہ بندی ہے لیکن اس سازش کو ایم کیو ایم کبھی قبول نہیں کرے گی۔ یہ مردم شماری ہے ایسے میز پر بیٹھ کر منصوبہ بندی نہیں کی جاسکتی۔