ایک نیوز : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اگلے دو ماہ تک شرح سود 22 فیصد تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شرح سود اگلے دو ماہ تک 22 فیصد تک برقرار رکھی جائے گی۔
اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں گذشتہ مانیٹری پالیسی کے اجلاس پر نظر ثانی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شرح سود 22 فیصد برقرار رکھی جائے گی ،گورنراسٹیٹ بنک آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال مہنگائی کم ہوگی۔2025 ختم ہونے سے پہلے مہنگائی 5 سے 7 فیصد کم ہوگیاگلے سال شرح سود20سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امپورٹ پر عائد پابندیاں ہٹالی ہیں، جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر 4.2 ارب ڈالر بڑھے ہیں اور اس وقت ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 8.2 بلین ڈالرز ہیں۔ دسمبر میں ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، آئندہ مالی سال کی کچھ ادائیگیاں رول اوور ہو جائیں گی۔