ایک نیوز :صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کو پاک چین دوستی اور سی پیک کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعزاز میں“ ہلال پاکستان ایوارڈ “سے نوازا۔
ایوارڈ ایوان صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سروسز چیفس، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
پاکستانی اور غیر ملکی دونوں کو دیئےجانے والے ہلالِ پاکستان کا مقصد ان لوگوں کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفادات کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔