ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس پرحملے کی کیس میں گرفتارخدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت 3اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے میں گرفتار خواتین سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
2 رکنی بنچ کے روبرو پراسیکیوٹر اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے،بنچ نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ پراسیکیوش کو تحریری طور پر آگاہ کرنا چاہیےتھا۔
بعد ازاں عدالت نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت سرکاری وکیل کی عدم دستیابی پر 3 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے.