ایک نیوز:عدالت نے اعجازچودھری سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے کیس کی سماعت کی،اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی اور اعجاز چوہدری کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ اعجاز چوہدری اور دیگر کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے،ملزمان نے 9مئی کو تھانہ شادمان کو جلایا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔