ایک نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 4 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 97/23 درج کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں نامزد ہیں۔