1263 تھرمل پلانٹ ن لیگ کا منصوبہ تھا جوپی ٹی آئی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا: خرم دستگیر

Jul 31, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ  وزیراعظم نے لاہور میں 1263 تھرمل پلانٹ کا افتتاح کیا جو  پاکستان کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم نے لاہور میں 1263 تھرمل پلانٹ کا افتتاح کیا جو پاکستان کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔یہ پلانٹ ن لیگ کا 2018 تک کا نامکمل منصوبہ تھا۔ گزشتہ حکومت نے اس کی ٹیسٹنگ کے لیے گیس فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ موجودہ حکومت نے 5063 میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے اس سال پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی۔ 

خرم دستگیر نے کہا کہ یہ پلانٹ دنیا کے جدید ترین پلانٹس میں سے ایک ہے،یہ پروجیکٹ بجلی کی پروڈیکشن کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔اپریل 2022 سے جولائی 2023 تک پاکستان کے بجلی کے نیٹ ورک میں 5 ہزار 63 میگاواٹ نئی بجلی شامل کی گئی ہے۔9 اپریل 2022 تک یہ بجلی سسٹم میں نہیں تھی،تھر میں 1 ہزار 480 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے۔یہ تمام منصوبے مجرمانہ غفلت کا شکار تھے،کراچی 3 کا نیکوکلو پلانٹ 1200 بنا رہا ہے۔

خرم دستگیر  کا مزید کہنا ہےکہ ہم نے ایران سے جیوانی کو 100 میگا واٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا اوربجلی فراہم کی، تھرکول سے ایک ہزار 980 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، دو تین اہم ٹرانسمیشن لائنز تھیں جن کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے۔گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ بھی طے کروایا،تھر مٹھیاری منصوںے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔روات لاہور میں اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔شہباز شریف کی حکومت میں گردشی قرضے کو بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔ 1200 میگاواٹ کے نیکوکلر پلانٹ پر دستخط ہو گئے ہیں۔شمسی توانائی کے پلانٹ لگانے میں مشکل آئی ہم اگلی حکومت کے لیے تمام بنیادی کام کر کے جا رہے ہیں۔شمسی توانائی میں بھی بہتری کی توقع ہے،عید الاضحی سے پہلے ہیٹ ویو میں کچھ دن مشکل آئے۔

خرم دستگیر  کا کہنا ہےکہ حکومت نے سسٹم میں نئی بجلی شامل کی جس سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی۔ٹرانسمیشن کے لحاظ سے سسٹم میں جدت لائی جارہی ہے جب کہ گردشی قرضےکو بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔
  خرم دستگیر نے مزید کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیدا وار کا آغاز ہو ا جو ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، کروٹ اور کراچی میں بھی بجلی پیداوار کے منصوبوں کا آغاز ہوا۔  تھر مٹیاری کی ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کرکے چلایا گیا۔ سکھی، لاہور نارتھ ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، سی 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے بھی فریم ورک بنا لیاگیا ہے۔ متبادل انرجی کی 2019 کی پالیسی کے باعث شمسی پلانٹ لگانے میں رکاوٹ آئی، گلف ممالک کو شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کا کہہ رہے ہی۔

مزیدخبریں