ایک نیوز: نگران وزیراعظم کےتقرر کےمعاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج ہوگا۔
ذرائع کےمطابق دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کے اراکین شام کو مختلف ناموں پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ن لیگ کی طرف سے پانچ نام دئیے گئے ہیں پیپلز پارٹی آج اپنے نام لائے گی۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا،راجہ ریاض نے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی بلا لیا۔راجہ ریاض اسی ہفتے تین نام وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔
دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے،وہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کے نائب وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔