عمران خان نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس میں 342کا بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی رکوانے کیلئے اپیل دائر کردی ہے۔ درخواست میں ہائیکورٹ کی جانب سے دائرہ اختیار پر حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالتی دائرہ اختیار پر پہلے فیصلہ ہونا ضروری ہے ۔