ایک نیوز: بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں چلتی ٹرین میں کانسٹیبل کی فائرنگ، تھانیدار سمیت چار مسافر ہلاک ، گاڑی میں کہرام ، مسافروں نے چلتی ٹرین سے چھلانگیں لگادیں۔
رپورٹ کے مطابق پالگھر کے قریب جے پور ممبئی مسافر ٹرین میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ٹرین گجرات سے ممبئی آرہی تھی۔
#viralvdoz
— ViralVdoz (@viralvdoz) July 31, 2023
Constable fired at ASI in a moving train as soon as it crossed Palghar station. 4 civilians killed in firing. Constable was arrested. #Palgharstation #firing #Maharashtra #JaipurExpressTrain pic.twitter.com/RiDFrIX9Kg
مرنے والوں میں ایک آر پی ایف کا اے ایس آئی اور 3 مسافر بھی شامل ہیں۔ حملہ آورآر پی ایف کے کانسٹیبل چیتن نے سب کو گولی مار دی ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ واپی سے بوریولی میرا روڈ اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ جی آر پی ممبئی کے جوانوں نے کانسٹیبل کو میرا روڈ بوریولی کے وسط میں گرفتار کیا ملزم کو بوریولی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔
صبح 5.23 بجے جے پور ایکسپریس (ٹرین نمبر 12956) کے کوچ نمبر B5 میں آر پی ایف جوان اور اے ایس آئی دونوں ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔ اسی دوران کانسٹیبل چیتن نے اے ایس آئی ٹکا رام پر اچانک گولی چلا دی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ممبئی کے ڈی سی پی ویسٹرن ریلوے سندیپ وی نے آج تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔
ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا 'پالگھر اسٹیشن کو عبور کرنے کے بعد، ایک آر پی ایف کانسٹیبل نے چلتی جے پور ایکسپریس ٹرین کے اندر فائرنگ کی۔ اس نے ایک آر پی ایف کے اے ایس آئی اور تین دیگر مسافروں کو گولی مار دی اور اسٹیشن کے قریب ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ ملزم کانسٹیبل کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔