سپریم کورٹ کاایک ماہ میں گن اینڈ کنٹری کلب کا اڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت

Jul 31, 2023 | 12:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں گن اینڈ کنٹری کلب کا اڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی  سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں گن اینڈ کنٹری کلب کا اڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عدالت کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی گن اینڈ کنٹری کلب نے قانون سازی کے حوالے سے بل 2023 موجودہ ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔سی ڈی اے لیز سمیت دیگر معاملات  وفاقی حکومت حل کرے۔ گن اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ پہلے ہی انٹرنل آڈٹ کمپنی کی خدمات لے چُکی ہے۔ وکیل نعیم بخاری  نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کے اڈٹ کے لیے بولی کے ذریعے نجی کمپنی کی خدمات لے چُکے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال  نے ریمارکس دیے کہ گن اینڈ کنٹری کلب کے انتظامات خراب ہونے سے بدنامی کا باعث بنا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری صاحب! اس کیس کو سنجیدہ لیں انا کا مسئلہ نہ بنائیں یہ قومی اثاثہ ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب لوگوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہے صرف فوائد سمیٹنے کے لیے نہیں ہے، دو ہفتے میں آڈٹ مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائیں تو پھر دوبارہ کیس سنیں گے۔وکیل نعیم بخاری  نے کہا کہ  میں ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جا رہا ہوں اسلئے دو ہفتوں کے بجائے ایک ماہ بعد تک سماعت ملتوی کریں۔ جس کے بعد چیف جسٹس  نےمسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ایک ماہ بعد یہ کیس کوئی اور بنیچ سنے گا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی ہے۔

مزیدخبریں