ایک نیوز: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اونٹاریو ملز مال میں شوٹر کے خوف سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہےکہ مال میں کوئی شوٹر نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے اونٹاریو ملز مال میں شوٹر کے خوف کے درمیان بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد مال سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اونٹاریو ملز مال محفوظ اور عوام کے لیے کھلا ہے مال میں کوئی فعال شوٹر نہیں تھا۔پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ خوف و ہراس کی وجہ کیا ہے۔
#viralvdoz #BREAKING Reports of an incident at Ontario Mills Mall in #Ontario, California Police respond to active shooter call shooter at Ontario Mills Mall in CA #OntarioMillsMall #California #US Officers from the Ontario Police Department #shooting pic.twitter.com/746Se1ocoq
— ViralVdoz (@viralvdoz) July 31, 2023
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں مبینہ طور پر لوگوں کو مال سے بھاگتے ہوئے دیکھاگیا ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کو اونٹاریو مال کے فوڈ کورٹ سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک اور ویڈیو میں مال کے باہر لوگوں کو جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
Mass panic erupts at Ontario Mills mall in California amid fears of an active shooter. Police confirm no shots were fired pic.twitter.com/oqNxQVVt3s
— BNO News (@BNONews) July 31, 2023
مال میں موجود لوگوں کا کہنا ہےکہ شوٹر مال کے اندر مختلف اسٹورز میں چھپے ہوئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے شوٹرز کی اولڈ نیوی میں چھپنے کی اطلاع دی، جبکہ کچھ لوگو نے کہا کہ شوٹر فرار ہو گئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اونٹاریو ملز مال محفوظ اور عوام کے لیے کھلا ہے مال میں کوئی فعال شوٹر نہیں تھا۔