عدالتوں میں چھٹیاں کل سے،نوٹیفکیشن جاری

Jul 31, 2023 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں چھٹیوں کا آغاز کل سےہو گا،سیشن جج نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چھٹیاں کل یکم اگست سے 31 اگست تک ہوں گی،اسلام آباد کے سیشن جج نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں کے دوران صرف ڈیوٹی ججز موجود ہوں گے،ضمانت کے کیسز اور صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے،فزیکل ریمانڈ کے کیسز کے لئے مجسٹریٹ موجود ہوں گے۔ضلعی عدالتوں نے تمام ٹرائل ستمبر تک ملتوی کردئیے۔

مزیدخبریں