ایک نیوز: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشور کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ بھارت میں 10 محرم کے جلوس کے دوران لوہے کا علم ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔بوکارو ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پریادرشی آلوک کا کہنا ہےکہ مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک جلوس کے ارکان اس وقت ہلاک ہو گئے جب کچھ عقیدت مندوں کی طرف سے اٹھایا گیا لوہے کا علم بجلی کے تاروں سے ٹکرایا گیا۔
ہر سال یوم عاشور (10 محرم) نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور کربلا کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔