ایک نیوز: شکر گڑھ میں معمولی جھگڑے پر سفاک بیٹے نے طیش میں آکر اپنے ہی باپ کو قتل کر ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق خون سفید ہو گئے شکرگڑھ ،تھانہ نورکوٹ کے علاقہ منظورپورہ پلاٹ میں سفاک بیٹے نے باپ کو ہی قتل کر ڈالا۔ معمولی جھگڑے پر بیٹے نے طیش میں آکر سفاک بیٹے نے باپ پر فائرنگ کردی جس سے باپ جان کی بازی ہار گیا۔ باپ کے قتل کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مدعیت میں قاتل بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
باپ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم بیٹا موقع سے فرار ہو گیا ہے، نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش جاری کر دی ہے۔