باجوڑ دھماکہ: کور کمانڈر پشاورکاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

Jul 31, 2023 | 11:11 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز:باجوڑ میں جے یو آئی ایف کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کیلئے   کور کمانڈر پشاور نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔  کور کمانڈر  پشاور نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

 کور کمانڈر نے باجوڑ میں شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کی، کور کمانڈر پشاور نے لواحقین کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-31/news-1690783767-8118.mp4

مزیدخبریں