پنجاب بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پنجاب بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ایک نیوز: پنجاب بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیاہے، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 9 بورڈز  نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز میں  کامیابی کا مجموعی تناسب 80.28 فیصد رہا ہے۔لاہور بورڈ کےمیٹرک سالانہ امتحانے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔  میٹرک سالانہ نتائج کے حوالے سے سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آقا علی عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال   میٹرک میں بچوں کی کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا ہے۔

سرکاری اداروں میں کامیاب طلبہ کا تناسب 73 اعشاریہ 49 فیصد ہے  اور طالبات کا تناسب 81 اعشاریہ 72 فیصد رہا۔ پرائیوٹ اسکولز میں کامیاب طلبہ کا تناسب 89 اعشاریہ 76  اور طالبات کا تناسب 93 اعشاریہ 81 فیصد رہا۔

پریس کانفرنس میں چیئر مین پروفیسر مرزا حبیب ، کنٹرولر امتحانات عرفان احمد اور سیکرٹری بورڈ بشرح بی بی بھی ہمراہ موجود  تھے ۔  جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 30 ہزار بچے شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی۔امتحان میں 57 ہزار کے قریب بچے امتحان میں فیل ہوگئے، امسال کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی بورڈ  میٹرک کےسالانہ امتحان میں 1 لاکھ 16 ہزار 656 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا، 1 لاکھ 15 ہزار 541 امیدوار امتحان میں شامل جس میں سے  26 ہزار 173 ناکام رہے اور  89 ہزار 184 امیدوار کامیاب ہوئے۔ میٹرک کے سالانہ امتحان میں 58457 طلباء جبکہ 57084 طالبات شامل ہوئی،89904 ریگولر جبکہ 25637 امیدوار پرائیوٹ طور پر شامل ہوئے۔1058 امیدوار سالانہ امتحان سے غیر حاضر رہے،طلباء کی شرح کامیابی 71 اعشاریہ 42 جبکہ طالبات کی شرح کامیابی 83 اعشاریہ 11 رہی۔