پاکستان کی اہم منرل کمپنیز کےسینئر افسران کی انقلابی اقدامات پر اظہارِرائے

Jul 31, 2023 | 10:44 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستان کی اہم منرل کمپنیز کے سینئر افسران نے مائن اور منرل کی جانب  انقلابی اقدامات پر اظہارِرائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی معدنی صلاحیتوں کو اس طرح بروئے کار لانا ہے جو ہماری قوم بالخصوص صوبہ بلوچستان کو طویل مدتی اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او  کا کہنا ہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کی کانوں میں سے ایک بننے کا عزم رکھتا ہے،پاکستانی معدنیات او جی ڈی سی ایل،پاکستان پیٹرولیم اور حکومتی اداروں کا مشترکہ منصوبہ ہے،ہمارا مقصد پاکستان کی معدنی صلاحیتوں کو اس طرح بروئے کار لانا ہے جو ہماری قوم بالخصوص صوبہ بلوچستان کو طویل مدتی اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او  نے کہا ہے کہ ہم ایک تاریخی معدنی سربراہی اجلاس منعقد کر رہے ہیں جو عالمی کان کنی صنعت کاروں کا ایک  عظیم سیمینار ہو گا،یہ سمٹ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سیکھنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہو گا۔

 سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی  کے سی ای او عامر اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قدرتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں،پاکستان میں موجود معدنیات کے ذخائر کا صحیح استعمال  ہمارے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا سبب بن سکتا ہے،معدنیات کے ذخائر کا درست بروئے کار ملکی معاشی بڑھوتری میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے،ملکی ترقی کے زمرے میں پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت پہلی گلوبل منرل سمٹ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔

 سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی  کے سی ای او عامر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان منرل سمٹ میں دنیا بھر سے مائننگ ایکسپرٹس، مائننگ کمپنی کے ایکسپرٹس، مائننگ کمپنیوں کے ایگزیکٹوز، پاکستان کے سینئر افسران اور ملکی سرمایہ کاروں کی آمد متوقع ہے،پاکستان منرل کانفرنس سے ملک کے مائننگ شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

تھرکول کنسلٹینٹ شمس الدین شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبہ بلوچستان سے ٹٹھیان  بیلٹ گزرتا ہے جس میں قیمتی نوادرات اور دھاتوں کی موجودگی سائنسی لحاظ سے ثابت ہو چکی ہے،اس علاقے کی مادی ترقی سے پاکستان کو بالخصوص بلوچستان کو بہت فائدہ ہوگا،اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کا کردار نہایت اہم ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

مزیدخبریں