روس میں سمندری طوفان سے تباہی، 10 افراد ہلاک

Jul 31, 2023 | 10:38 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: روس میں سمندری طوفان کے دوران کیمپ کے مقام پر درخت گرگئے جس سے مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو سے چھ سو کلو میٹر دور وسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ملک میں مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوگئے ہیں۔ طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اورکئی گاڑیاں دب گئیں۔

بجلی کے تار گرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم  جبکہ  پچاس سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔یوشکر اولا شہر کے میئر ییوگینی مسلوف کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں ہوئی اور شہری زخمی ہوئے۔ماری ایل دریائے وولگا کے شمالی کنارے کے ساتھ ایک علاقہ ہے اور یوشکر اولا اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔

ہنگامی صورتحال کی وزارت کا کہنا ہے کہ تقریبا 100 امدادی کارکنوں نے یالچک جھیل کے قریب ایک کیمپ سائٹ سے ملبہ صاف کیا۔وزارت نے بتایا کہ طوفان کے وقت سینکڑوں افراد یالچک جھیل کے کنارے کیمپ لگائے ہوئے تھے، متاثرہ افراد سیر و تفریح کیلئےآئے تھے۔                                                                                          

مزیدخبریں