بلوچستان کی خوشحال کاضامن ریکو ڈک منصوبےنےدشمن کی نیندیں تباہ کر دیں

Jul 31, 2023 | 10:24 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم اور بلوچستان کی خوشحال کا ضامن ریکو ڈک منصوبے نے دشمن کی نیندیں تباہ کر دیں، دراصل ریکو ڈک ٹیٹھیان بیلٹ کا ایک ارضیاتی خطہ ہے ، اس کا شمار دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر میں ہوتا ہے جس کی کان کنی کا کام جلد شروع کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ریکوڈک اپنے اندر 5.87 بلین ٹن تانبے اور 42 ملین اونس سونے کے ذخائر کو سموئے ہوئے ہے، ریکوڈک منصوبے کی تنظیمِ نو کا کام دسمبر 2022 میں پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے جو اسے بین الاقوامی معیار کا طویل المدتی منصوبہ بنانے کی طرف پہلا قدم ہے جس سے بیرک کے تانبہ نکالنے کے پورٹ فولیو میں نمایاں اضافے ہوگا اور آنے والی نسلیں بھی اس سے مستفید ہوسکیں گی۔

 بیرک اس وقت پراجیکٹ 2010کی فز یبلٹی رپورٹ اور 2011 کی پراجیکٹ میں توسیع کی فز یبلٹی رپورٹ کو اپڈیٹ کر رہا ہے جو کہ 2024 تک مکمل ہو جائیں گیں اور 2028 تک باقاعدہ کان کنی کے آغاز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،ریکوڈک کان کی عمر چالیس سال ہوگی اورآن سائٹ پراسیسنگ سے اعلیٰ معیار کے تانبے اور سونے کا کنسنٹریٹ حاصل کیا جائے گا اس کے علاوہ سالانہ80ملین ٹن خام دھات کی پراسیسنگ کی جاسکے گی۔

 ریکوڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ ملک کے پسماندہ صوبے بلوچستان میں ترقی کا نیا باب کھولے گا جس سے معاشی فوائد کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،اس منصوبے سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور کان میں صوبائی شراکت داری کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا جس سے بلوچستان کو کسی بھی قسم کی مالیاتی سرمایہ کاری کئے بغیر 35 فیصد منافع کی شرح ، رائلٹی، ڈیوڈنڈ اور دیگر مراعات حاصل ہوں گی،یہ منصوبہ تقریبا 7,500 افراد کو روزگار مہیا کرے گا اور پیداوار کے مرحلے کے آغاز میں 4,000 طویل المدتی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا،ریکو ڈک پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں اضافہ کرے گا اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گا۔

 تانبا قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز جیسے سولر پینلز، ونڈ ٹربائنز اور الیکٹرک گاڑیوں کا ایک اہم جزو ہے،تانبے کے وسائل کو ترقی دے کر پاکستان فوسل فیول پر اپنا انحصار کم کرے گا ،منصوبے سے پاور سیکٹر میں صاف توانائی کا حصہ بڑھائے گا  اس سے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی، ریکوڈک بلوچستان کے لیے اپنی معیشت اور معاشرے کو تبدیل کرنے کا سنہری موقع ہے،یہ منصوبہ بلوچستان کو ایک خوشحال اور پرامن صوبہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو پاکستان کی ترقی اور استحکام میں مثبت کردار اداکرے گا۔

مزیدخبریں