ایک نیوز: برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں اگر آپ کو کھانے کیلئے پہلے چار سال انتظار کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق وسطی برسٹل میں واقع ”بینک ٹیورن“ نامی پب نما ریستوران اپنے ایوارڈ وننگ کھانوں کیلئے مشہور ہے، یہاں کھانے کیلئے آپ کو پہلے بکنگ کروانی پڑتی ہے جو فی الحال چار سال تک فُل ہے۔اس پب کی ڈش ”سنڈے روسٹ“ اتنی مشہور ہے کہ ریسٹورنٹ نے بہت زیادہ آرڈرز کے باعث بہت پہلے ہی اپنا ریزرویشن سسٹم نئی بکنگ کے لیے بند کر دیا۔
ایک مبصر نے پب کے ”کرسڈ روسٹ آلو“، ”پف اپ یارکشائرز“ اور مغربی ملک کے کھیتوں سے حاصل کیے گئے گوشت کی تعریف کی ہے تب سے کھانے کے شوقین برطانیہ بھر سے اس پب کا رخ کر رہے ہیں۔
پب نے مارچ 2022 میں اپنی ویٹنگ لسٹ چار سال مکمل ہونے کے بعد بکنگ لینا بند کر دی تھی اور ابھی بھی بکنگ کرنا ممکن نہیں ہےلیکن اگر کوئی وہاں اپنی بکنگ پر پہنچ نہ سکے تو کچھ خوش قسمت لوگوں کو موقع مل سکتا ہے۔ریستوران کے مالک سیم گریگوری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب آنے والے لوگ دو یا تین سال سے انتظار کر رہے ہیں۔