گرمی سےستائےبھالوکی سوئمنگ پول میں ڈبکیاں

Jul 31, 2023 | 06:47 AM

ایک نیوز:گرمی سے بچنے کیلئے بھالو نے بھی انسانوں کی طرح کا انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر برک بینک کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایسے ہی ایک بھالو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکاکے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کے باعث درجہ حرارت 45 ڈگری اور اس سے زائد ہے جس نے انسانوں کے ساتھ ساتھ بھالو کو بھی پریشان کر دیا ہے۔
گرم موسم کے باعث انسانوں کے سوئمنگ پول میں بھالو کو ڈبکیاں لگاتے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ بھالو گرمی کو ہرانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں