150 فٹ طویل سینڈوچ سےحاصل ہونیوالی رقم کس مقصدکیلئے؟

Jul 31, 2023 | 06:20 AM

ایک نیوز:امریکہ میں ایک فلاحی مقصد کیلئے دنیا کے طویل ترین سینڈوچ میں سے ایک بنایا گیا ہے۔ اسے لبنان بولونا سینڈوچ کا نام دیا گیا تھا جس کی کل لمبائی 150 فٹ طویل تھی۔
تفصیلات کےمطابق پینسلوانیا میں لبنان نامی علاقے میں رضاکاروں کے دن رات کی محنت سے یہ سینڈوچ تیار کیا ہے جسے ایک میلے میں رکھا گیا تھا۔ یہ ایک خاص سینڈوچ ہے جو اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔
تمام ضروری اجزا کے ساتھ بنایا گیا طویل ترین سینڈوِچ منٹوں میں کھالیا گیا۔ ہر ایک فٹ سینڈوچ کی قیمت 100 ڈالر تھی۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم علاقے کے غریب لوگوں کی غذائی مدد میں خرچ کی جائے گی جو لبنان وادی کہلاتا ہے۔
سینڈوچ کی تیاری میں پنیر کے 600 ٹکڑے اور 1200 سینڈوچ سلائس استعمال کی گئی تھیں۔ ایک فٹ ٹکڑے میں 6 سینڈوچ شامل تھے۔

مزیدخبریں