گوگل نےصارفین کیلئےمیپس میں بڑی تبدیلی کردی

گوگل نےصارفین کیلئےمیپس بڑی تبدیلی کردی
کیپشن: Google Maps has made a big change for users

ایک نیوز:گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں بڑی تبدیلی کر دی ہے جس سے اینڈرائیڈ فون سے راستوں کی کھوج زیادہ آسانی سے ہوسکے گی۔
تفصیلات کےمطابق گوگل کی جانب سے میپس کے وائس کنٹرولزکو بہتربنایا گیا ہے۔اس اپ گریڈ کے بعد صارفین گوگل میپس پر زیادہ تیزی سے اپنے مطلوبہ راستوں کو تلاش کر سکیں گے۔
انہیں بس یہ کہنا ہوگا کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں جس کے بعد نیا اور پہلے سے بہتر گوگل اسسٹنٹ تیزی سے راستوں کی نشاندہی کرے گا۔
گوگل میپس میں وائس کنٹرولزپہلے کچھ سست روی سے کام کرتے تھے اوراگر ایپ الفاظ کو درست سن نہیں پاتی تو غلط راستے کی نشاندہی کا خطرہ بھی بڑھتا تھا۔
مگرکمپنی نے گوگل میپس کیلئے وائس کنٹرولز کو بہتر کیا ہے اورصارف جو کچھ بولتا ہے وہ بڑے الفاظ میں لکھا بھی نظر آتا ہے، جس سے غلط راستے پر جانے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل میپس میں یہ اپ گریڈ کردی گئی ہے اور اگرآپ کو دستیاب نہیں تو ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔