ایک نیوز:مردان میں نامعلوم حملہ آورکی فائرنگ سےایک پولیس اہلکارشہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیا،جوابی فائرنگ سےدہشتگردبھی ماراگیا۔
تفصیلات کےمطابق مردان کےعلاقےساڑوشاہ میں پولیس نےناکا لگایاتھاکہ نامعلوم حملہ آورنے فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں ہیڈکانسٹیبل موقع پرشہید اورایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
ڈی پی اونجیب الرحمان کاکہناہےکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سےحملہ آورماراگیا،مرنےوالےکی شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نےجائےوقوعہ سےشواہداکٹھےکرلئےہیں،لاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ڈی پی اوکاکہناہےکہ واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورعلاقےکوگھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔