ایک نیوز:ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے آمدنی کا حصول ممکن بنا دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایکس کے ایڈ (ad) ریونیو شیئرنگ پروگرام کا اعلان جولائی کے شروع میں کیا گیا تھا مگر اب اسے پوری دنیا کے صارفین کیلئے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ایکس استعمال کرنے والے افراد کچھ شرائط پوری کرکے اپنی پوسٹس پر پیسے کما سکتے ہیں۔
اس پروگرام میں شمولیت کیلئے ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن، گزشتہ3 ماہ کے دوران پوسٹس پر ڈیڑھ کروڑ امپریشنز اور کم از کم 500 فالوورز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
اگر صارف کو پروگرام کیلئے اہل قرار دیا گیا تو پھر اسے ایکس سے پیسوں کے حصول کیلئے ایک Stripe اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
کم از کم 50 ڈالرز آمدنی پر صارف کو کمپنی کی جانب سے ادائیگی کی جائے گی۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ہم پروگرام کا طریقہ کار ہر ممکن حد تک سادہ رکھنا چاہتے ہیں، تو ٹوئٹر بلیو اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کے تمام سبسکرائبرز کچھ شرائط پوری کرکے اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ان افراد یا اکاؤنٹس کی شناخت کی تصدیق بھی کمپنی کے جانب سے کی جائے گی، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صارف کی جانب سے پلیٹ فارم کے اخلاقی اصولوں کی گائیڈلائنز پر کتنا عمل کیا گیا۔
ایکس ٹویٹر صارفین کیلئےبڑی آفر،پوسٹ سےپیسےکماناآسان
Jul 31, 2023 | 04:42 AM