کراچی:پسندکی شادی موت کاسبب بن گئی،بہنوئی قتل اوربہن زخمی

کراچی:غیرت کےنام پربہنوئی قتل اوربہن زخمی 
کیپشن: Karachi: Sister-in-law killed and sister-in-law injured in the name of honor

ایک نیوز:کراچی میں پسندکی شادی موت کاسبب بن گئی، غیرت کےنام پرفائرنگ سےبہنوئی قتل اوربہن کوزخمی کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےگلستان جوہرپہلوان گوٹھ میں غیرت کےنام پر فائرنگ کاواقعہ پیش آیا،جس میں شوہرجاں بحق اوربیوی زخمی ہوگئی۔
پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت صفدراورزخمی خاتون کی عذراکےنام سےہوئی،واقعہ غیرت کےنام پرپیش آیا،مقتول نےعذراسےکچھ ماہ قبل پسندکی شادی کی تھی،فائرنگ عذراکےبھائی عباس نےکی،ملزم نےاپنی بہن اوربہنوئی کوگھرپردعوت میں بلایاتھا۔
پولیس کےمطابق وقوعہ کےبعدملزم فرارہوگیا،لاش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،جائےوقوعہ سےشواہداکٹھےکرلیےگئے ہیں۔