ایک نیوز :خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کے واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام-ف پارٹی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغانستان سرحد کے قریب ضلع باجوڑ کے نواحی علاقے خار میں 400 سے زائد اراکین اور حامی جلسے کے لیے موجود تھے۔اس جلسے کے دوران خود کش دھماکا ہوا۔
پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہوا۔ کنونشن میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سرکاری حکام کے مطابق اس واقعہ میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اُدھر باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے کارکن کنونشن کے دوران متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔