ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد گزشتہ دنوں اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دی تھی تاہم اب اداکار نے حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑی بھی خریدلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے سلمان خان نے ممبئی پولیس کے کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی اور اپنے ذاتی تحفظ کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست جمع کروائی۔تاہم اب سلمان خان نے اپنی اور خاندان کی حفاظت کیلئے ایک بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلٹ پروف گاڑی سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں دیکھی گئی۔ یہ گاڑی جدید ترین ماڈل کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔
معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔سلمان خان اور ان کے والد کو گزشتہ ماہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اُس خط میں لکھا تھا کہ ' تمہارا حال موسے والا جیسا کر دوں گا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔