پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

Jul 31, 2022 | 21:51 PM

 ایک نیوز : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، پٹرولیم لیوی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے سے عوام کو کم ریلیف ملے گا، پٹرول پر لیوی میں 5 روپے، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے پندرہ روز کے لئے ہوگا۔

مزیدخبریں