عمران خان کا دورہ لاہور، بڑے فیصلے، اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی

عمران خان کا دورہ لاہور، بڑے فیصلے، اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی
کیپشن: Inside story of Imran Khan's visit to Lahore, major decisions, meeting with MLAs

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ اراکین اسمبلی کو عام انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان عمران خان وزیر سیکرٹریٹ پہنچے تو وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہی نے صدر دروازے پر استقبال کیا ۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی موجود تھ۔ے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی و انتظامی امور زیر غور آئے۔ عمران خان نے پرویز الہی سے پنجاب میں حکومت سازی اور کابینہ کے متعلق مشاورت کی ۔
ذرائع کے مطابق  ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔پارٹی چئیرمین نے بزدار کابینہ کے تمام وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعلی پرویز الہی کو آگاہ کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ضمنی الیکشن میں  15 نو منتخب تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی میں سے 7 کو کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ بھی  دے دیا ۔
  عمران خان  سے سابق وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور پی ٹی آئی  رہنما ثانیہ نشتر کی ملاقات بھی ہوئی جس میں پنجاب میں  احساس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس کے علاوہ عمران  خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سے بھی ملاقات کی اور عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-31/news-1659279721-1232.mp4