ایک نیوز نیوز: انڈین ایئر فورس 30 ستمبر تک مگ 21 بائیسن طیاروں کا ایک اور سکواڈرن ریٹائر کرنے جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان 2025 تک اپنے تمام سوویت دور کے روسی لڑاکا طیاروں، مگ 21 کو گراؤنڈ کر دے گا۔
انڈین ایئر فورس کی جانب سے یہ انتہائی قدم اپنے دو پائلٹس فلائٹ لیفٹیننٹ اے بال اور ونگ کمانڈر رانا کی موت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ راجھستان کے قریب مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا اور دونوں آفیسرز کی موت واقع ہوئی تھی۔
اب تازہ رپورٹس کے مطابق ہندوستانی فضائیہ اب 30 ستمبر تک مگ 21 کے ایک اور سکواڈرن کو ریٹائر کرنے جا رہی ہے۔
پچھلے 20 ماہ میں انڈین فورس کے 6 مگ 21 طیارے کریش ہوچکے ہیں جبکہ 5 افسران اپنی جان گنوا چکے ہیں۔