ایک نیوز نیوز: گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کل بروز سوموار سے سرکاری اور نجی سکول کھل رہے ہیں مگر بہت سے بڑے پرائیویٹ سکول 25 اگست سے کھلیں گے۔
موسم گرما کی تعطیلات آج سے ختم ہوگئی ہیں کل سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری وہ نجی سکول کھل جائیں گے ۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے مون سون بارشوں کےباعث تعطیلات بڑھا کر 15 اگست تک کردی ہیں۔ اسی طرح لاہور ،اسلام آباد ، فیصل آباد ، ملتان راوپنڈی کے بیشتر پرائیویٹ اسکولز 25 اگست سے کھلیں گے۔ بلوچستان میں بارشوں کے باعث ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور سکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ سلیبس وقت پر مکممل کرایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سکولز میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
جبکہ چھٹیوں میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکول سربراہان کو یکم اگست سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سکولزمیں اگلے تعلیمی سیشن کیلئے کلاسزکاباقاعدہ آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا۔پرنسپل کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میاں محمد سعیدکاکہناتھاکہ اگلا سیشن یکم اگست سے مارچ تک 8 ما ہ کا ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے چھٹیوں کو 15اگست تک بڑھا دیا گیا۔اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جو کہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھیں لیکن پنجاب یونیورسٹی نےموسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیاں پندرہ اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔
ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے ہی کھولے جائیں گے۔
سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا مزید کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔