ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی
کیپشن: Deputy Speaker Punjab Assembly

ایک نیوز نیوز:تحریک انصاف کے واثق قیوم عباسی نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. اجلاس میں سیکرٹری قانون کو دئیے گئے اسمبلی کے اختیارات اسمبلی سیکریٹریٹ کو واپس دینے کا بل اور الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے کی قرار داد بھی منظور کر لی گئی. 

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ۔اپوزیشن کی جانب سے کوئی ممبر اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی سے حلف لیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-31/news-1659266904-5236.mp4

واضح رہے کہ واثق قیوم عباسی پنجاب اسمبلی کے بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سابقہ حکومت کے سیکرٹری قانون کو اسمبلی کو دئیے جانے والے اختیارات کا واپس اسمبلی سیکریٹریٹ کو دئیے جانے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ایوان میں الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ کے مطالبے کی جمع کرائی گئی  جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بعدازاں اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین محمد شفیع نے اجلاس 15 اگست بروز پیر دن ایک بجے تک ملتوی کردیا۔


 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-31/news-1659268941-6737.mp4