ایک نیوز نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوئٹر پر سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بیراج میں لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہے، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کیوجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔
امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جاسکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھر بیراج کے مقام پر مزید 8 لاشیں ملی تھیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔