ایک نیوز نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوئٹر پر سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بیراج میں لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا۔ تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہیں۔ تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے۔ مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، 6 کو نکالا جا سکا۔ افسوسناک شرمناک#ظالم_حکمران_بےبس_عوام pic.twitter.com/v5wp95iVr3
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 30, 2022
ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہے، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کیوجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔
امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جاسکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھر بیراج کے مقام پر مزید 8 لاشیں ملی تھیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔