مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری
کیپشن: Indian Army continues in Occupied Kashmir
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: مقبوضہ وادی میں قابض فورسزکی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بارہمولہ میں ایک اورنوجوان کو بنیر کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دیں۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔ گزشتہ روز بھی ظالم بھارتی فورسزنے ایک نوجوان کو بارہمولہ میں شہیدکردیا تھا۔