عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں:شیخ رشید

Jul 31, 2022 | 12:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، اب وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے۔ حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ‏چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی، نہ ہیIMF  کا بیل آوٹ پیکج آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا مرجر پر ایک ہی موقف ہے۔ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں