مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کیپشن: Mother of the Nation Ms. Fatima Jinnah birthday
سورس: Self

ایک نیوز نیوز: بانی پاکستان کی ہمشیرہ و مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقاریب ہوں گی۔ جن میں مادرملت کی زندگی، ملک وملت کیلیے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

محترمہ فاطمہ جناح31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں، انھوں نے 1965 میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں، محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو انتقال کرگئیں۔